0

الیکشن دھاندلی کیس: جواب جمع نہ کرانے پر 2 لیگی ارکان قومی اسمبلی پر جرمانہ عائد

اسلام آباد (نیا محاز )اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل نے 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری اور راجا خرم نواز پر جرمانہ عائد کر دیا۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو 3 دن میں فارم 45 اور 47 سمیت مکمل جواب جمع کرانے کا حکم دیا اور مسلم لیگ ن کے کامیاب تینوں ارکان قومی اسمبلی سے دوبارہ بیانِ حلفی بھی طلب کر لئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جواب جمع نہ کرانے پر طارق فضل چودھری اور راجا خرم نواز پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹربیونل فعال تھا تو آپ نے آرڈر پر عملدرآمد کرنا تھا، تینوں پٹیشنز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی اور ہر حلقے کی الگ الگ سماعت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں