0

ننھے کرکٹر کی بابر اعظم سے ملاقات کے بعد ہاتھ چومنے کی ویڈیو وائرل

واقعہ گزشتہ دنوں اظہر علی اکیڈمی کے دورے کے دوران پیش آیا
لاہور (نیا محاز تازہ ترین اخبار۔ 6 جولائی 2024ء ) قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم سے ہاتھ ملانے کے بعد ننھے کرکٹر کی اپنا ہاتھ چوم کر بے پناہ خوشی کا اظہار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

اظہر علی اکیڈمی کے دورے کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ننھے نوجوان کرکٹرز سے بھی ملاقات کی، اس دوران دل چُھو لینے والا لمحہ دیکھنے کو ملا جب ننھے مداح نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ہاتھ ملایا اور بعد ازاں اپنے ہی ہاتھ کو چوم کر خوشی کا اظہار کرنے لگا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں