لاہور (نیا محا )انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاوس ، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاو گھیراو کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس دوران فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ میں نے اپنی تسلی کیلئے ویڈیو لنک پر عمران خان کو دیکھنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سپرٹینڈنٹ نے میسج کیا کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں ہیں، اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے ، میں نے اپنی تسلی کیلئے ویڈیو لنک پر عمران خان کو دیکھنا ہے ۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہناتھا کہ اعلیٰ عدالت کا حکم ہے ہونا تو ایسیا ہی چاہیے ۔ جج نے ہدایت کی کہ جیل سپرٹینڈنٹ کے میسج کا پرنٹ نکال کر مجھے دیں میں اسے فائل کا حصہ بناوں گا۔