0

معروف پاکستانی شیف ناہید آپا انتقال کر گئیں

کراچی (نیا محاز ) پاکستان کی معروف شیف ناہید انصاری المعروف ناہید آپا انتقال کر گئیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نامور میزبان سدرہ اقبال نے گزشتہ روز بذریعہ سوشل میڈیا شیف کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ناہید انصاری کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں ہیں۔انہوں نے ان کی نمازِ جنازہ کی تفصٰلات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، جو گزشتہ شب ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد میں بعد از نمازِ عیشاء ادا کی گئی۔
انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ مرحوم شیف ناہید انصاری گزشتہ 35 برس سے پکوان کے شعبے اور گھر کی سجاوٹ سے منسلک تھیں۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مختلف چینلز کے لیے کئی کوکنگ شوز بھی کئے۔ وہ اپنی منفرد اور لذیز کھانوں کی تراکیب کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت رکھتی ہیں۔سوشل میڈیا پر ناہید آپا کی انتقال کی خبر گردش کرتے ہی مداحوں کی جانب سے اظہار افسوس و تعزیت کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں