0

علی امین گنڈا پور کو سیشن عدالت اسلام آباد سے ریلیف،سرنڈر کرنے پر ضمانت منظور

اسلام آباد ( نیا محاز )توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور ہو گئی۔�

علی امین گنڈاپور کی جانب سے ملک فیصل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور دلائل پیش کئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا فیصل رشید نے فریقین کے دلائل سن کر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سیشن جج فیصل رشید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور پر توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسلام آباد کے دو تھانوں میں درج مقدمات میں علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے تاہم گزشتہ روز عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں