0

شام کے صدربشارالاسد کی خاتون مشیر حادثے میں ہلاک

شامی صدر بشارالاسدکا لونا شبل کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
چدمشق( نیا محاز خبارتازہ ترین – این این آئی۔ 06 جولائی2024ء) شام کے صدر بشار الاسد کی خاتون مشیر لونا شبل کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔عرب میڈیا کے مطابق 48 سالہ لونا شبل کو ٹریفک حادثے کے بعد دمشق کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا جہاں 4 دن زیرِ علاج رہنے کے بعد ان کی موت ہوگئی۔

شامی صدر نے لونا شبل کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار، انہوں نے ان کے خاندان سے بھی اظہارِ ہمدردی کیا۔

حادثے کے نتیجے میں لونا شبل کی گاڑی ٹریک سے ہٹ گئی تھی اور اسے شدید نقصان پہنچا تھا، حادثے کے نتیجے میں خاتون مشیر کے سر سے خون بھی بہت زیادہ بہہ گیا تھا۔لونا شبل سابق صحافی تھیں، انہیں2020 میں شام کے پانچ فوجی، حکومتی اور مالیاتی عہدیداروں کے ساتھ امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لونا شبل پر بعد میں برطانیہ نے بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں