ممبئی (نیا محاز ) معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا رواں گزشتہ ماہ اپنی شادی کی خبروں اور گھر والوں کی ناراضگی کی افواہ سے متعلق چرچہ میں تھیں تاہم اب ان کے حاملہ ہونے سے متعلق خبر پر ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
اداکارہ سے متعلق افواہ وائرل تھی تھی، بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق اداکارہ شادی کے فورا بعد اسپتال پہنچی تھی، جس پر ان کے حاملہ ہونے کی طرف اشارہ کیا جا رہا تھا تاہم اب اداکارہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے، جس میں سوناکشی کا کہنا تھا کہ اب ایک ہی تبدیلی آ گئی ہے کہ اب ہم اسپتال نہیں جا سکتے ہیں، کیونکہ جیسے ہی آپ نکلو، لوگوں کو لگتا ہے کہ آپ حاملہ ہو۔
اداکارہ شادی کے چند روز بعد ہی مقامی اسپتال پہنچی تھی، لیکن وہ اپنے والد شتروگھن سنہا کو دیکھنے پہنچی تھی جو کہ معمولی چیک کے سلسلے میں اسپتال پہنچے تھے۔واضح رہے اداکارہ اور ظہیر اقبال 2017 سے ایک دوسرے کے ساتھ وقت بتاتے آ رہے ہیں، جبکہ اداکارہ کی جانب سے ظہیر سے متعلق کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ میری زندگی شادی سے قبل ہی خوبصورت بن گئی ہے۔