0

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

کراچی (نیا محاز ) پاکستان کی مقامی منڈی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت2 ہزار روپے بڑھکر 2 لاکھ 46 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1740 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 11 ہزار 247 روپے کا ہو گیاہے ۔ 10 گرام 22 قیرات سونے کی قیمت ایک لاکھ 93 ہزار 644 روپے ہے ۔

چاندی کی قیمت میں بھی آج ردو بدل ہوا ، 50 روپے فی تولہ اضافے کے بعد قیمت 2900 روپے پر پہنچ گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں