0

سردارایازصادق کی نو منتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

مسعود پزشکیان کا ایران کا صدر منتخب ہونا ان پر ایرانی عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 06 جولائی2024ء) قومی اسمبلی اسپیکر سر دار ایاز صادق نے نو منتخب ایرانی صدر کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں سر دار ایاز صادق نے کہاکہ مسعود پزشکیان کا ایران کا صدر منتخب ہونا ان پر ایرانی عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

سر دار ایاز صادق نے کہاکہ مسعود پزشکیان انتہائی باصلاحیت، دور اندیش اور عوام دوست سیاسی رہنما کی شہرت رکھتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سر دارایازصادق نے کہاکہ پر امید ہوں آنے والے دنوں میں پاک – ایران دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں