کراچی (نیا محاز ) پاکستانی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل حنا الطاف نے اپنے شوہر، اداکار، گلوکار و ماڈل آغا علی سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔�
اد رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد مئی 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے نکاح کر لیا تھا۔حنا الطاف اور آغا علی کے درمیان اپریل 2022ء سے اختلافات اور طلاق کی افواہیں زیرِ گردش ہیں جس پر تاحال آغا علی اور حنا الطاف نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔اس خوبصورت جوڑی کو گزشتہ ڈھائی سال سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے متعلق ایک جعلی بیان شیئر کیا گیا، جو میں نے کبھی بولا بھی نہیں تھا میرے نام سے وہ لفظ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے۔اُن کا کہنا تھا کہ بچوں سے متعلق سوال پر میں نے کہا تھا کہ جب اللّٰہ چاہے گا میرے ہاں بچے ہو جائیں گے، مگر مارننگ شو میں دیے میرے اس بیان کو جعل سازی کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔
اداکارہ کا بتانا تھا کہ اس جعلی انٹرویو میں ایسا تاثر دیا گیا کہ میں نے کہا ہے کہ میرے دو حمل ضائع ہوچکے ہیں اور جَلد ہی میں مداحوں کو خوشخبری دینے والی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے حمل ضائع ہونے کی جھوٹی خبر سن کر ناصرف افسوس ہوا بلکہ مجھے شدید صدمہ بھی پہنچا کیوں کہ میں نے مارننگ شو پر ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔