0

بھارتی گاؤں میں بھینس نے پنچائیت کی مشکل آسان کر دی

نئی دہلی(نیا محاز ) بھارتی ریاست کے پراتاپگڑھ میں بھینس لاپتہ ہوگئی تھی جس پر اس بھینس کے 2 دعوے دار سامنے آئے تاہم پنچایت کے مسئلہ حل نہ کرنے پر خود بھینس نے معاملے کو نمٹا دیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق پنچایت اور پولیس کی جانب سے دونوں دعوے داروں کو پنچایت کے روبرو بھینس کے مسئلے کو لایا گیا تھا تاہم مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید الجھ گیا جس پر پولیس نے فیصلہ خود بھینس پر ہی چھوڑ دیا، پولیس کی جانب سے بھینس کو روڈ پر چھوڑ دیا، جس پر وہ چلتی ہوئی خود اپنے مالک کے گھر پہنچ گئی جس کے بعد پنچایت نے بھینس کی چال پر فیصلہ سنا دیا، رائی آسکرنپور گاؤں کے رہائشی نندال سروج کی جھانب سے مہیش گنج پولیس اسٹیشن میں بھینس کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی، جبکہ ساتھ ہی گاؤں کے ایک اور شخص ہنومان سروج پر بھینس چوری کا الزام بھی عائد کیا تھا تاہم ہنومان کی جانبسے بھینس واپس کرنے سے انکار کر دیا۔
بعدازاں پولیس کی جانب سے دونوں دعوے داروں کو تھانے بلایا گیا تھا، جہاں کئی گھنٹوں کے بعد بھی معاملے کا حل نہیں نکلا جبکہ معاملہ بھینس پر چھوڑنے پر دونوں دعوے داروں کی جانب سے رضامندی بھی ظاہر کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں