لاہور (نیا محاز اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2024ء) معروف ترین عالمی سمارٹ فون برانڈ ویوو نے پاکستان میں اپنے سات سال مکمل کر لیے ہیں۔ گزشتہ سات سالوں میں ویوو نے پاکستان میں جدت، کامیاب شراکت داری اور صارفین کے اعتماد کی صورت میں کئی اہم ترین سنگ میل عبور کیے ہیں اور یہ سفر ابھی جار ی ہے۔ ویوو کی یہ ساتویں سالگرہ اس عز م کی تجدید ہے کہ ویوو پر صارفین کا اعتماد وقت گزرنے کے ساتھ یونہی مضبوط تر ہوتا رہے گا اور ویوو یونہی جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف کرواتا رہے گا۔
“More Local, More Global” نظریہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ویوو نے ہمیشہ مقامی شخصیات وثقافت کوفروغ دیا ہے اور مقامی صارفین کی ترجیحات کو مدنظر رکھا ہے۔ پاکستانی صارفین کے ساتھ بہتر تعلق قائم رکھنے اور ان کا برانڈ پر اعتماد مستحکم کرنے کے لیے ویوو نے پاکستان کی پسندیدہ اور باصلاحیت اداکارہ دُرفشاں سلیم کو اپنی وائی سیریز کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر متعارف کروایا جبکہ وی سیریز کے لیےپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ اپنی شراکت داری قائم رکھی ہے۔
اس موقع پر پاکستان میں ویوو کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرایرک کونگ کا کہنا تھا کہ ” ویوو کے پاکستان میں سات سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر ہم بے حد خوش اور شکرگزار ہیں ۔ پاکستان میں ویوو کی زبردست کامیابی ہمارے سرشار ملازمین اور قابل قدر صارفین کی ایک مربوط کوشش کا نتیجہ ہے۔مقامی صارفین کی ضروریات کو سمجھنا اور جدت کے ذریعے انہیں پورا کرنا ہمارا مقصد عمل ہے۔
اس مقصد کی تکمیل کے لیے ہم پاکستان میں ہمیشہ بہترین ٹیکنالوجی متعارف کرواتے رہے ہیں اور یوں ویوونے مقامی مارکیٹ میں اپنی جدا گانہ ساکھ قائم کی ہے ۔ BENFEN کے فلسفہ پر کا ربند رہتے ہوئے ہم اپنے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلق استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔”
ان سات سالوں کےدوران ویوو نے پاکستانی صارفین کی بدلتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے خصو صی پراڈکٹس کی وسیع رینج متعارف کروائی ہے۔
یہ ہی وجہ ہے کہ ویوو کے سمارٹ فونز میں متعارف کروائی جانے والی ہر نئی جدت کو ٹیکنالوجی کے دلدادہ افراد اور لائف سٹائل کونٹینٹ کری ایٹرز دونوں نے خو ب سرا ہا ہے۔ وطن عزیز میں ویوو کے بے پناہ مقبولیت کی ایک اور اہم وجہ یہ بھی ہے اس کی پراڈکٹس مختلف پرائس رینج میں دستیاب ہیں یعنی ویوو کے پاس ہر صارف کے لیے بہترین سمارٹ فون موجو دہے۔
ویوو کی باکفایت وائی سیریز خاص طور پر ان صارفین کے لیے بنائی گئی ہے جو دلکش ڈیزائن کے ساتھ طاقتور کارکردگی چاہتے ہیں۔ یہ سمارٹ فون سیریز دیرپا چلنے والی بڑی 5000mAh بیٹری، 80W FlashCharge، 120Hz AMOLED Display، 1800nits Peak Brightness جیسے بہترین فیچرز کے ساتھ آتی ہے جو صارفین کی اس تیز رفتار زندگی کی تمام ضروریات باخوبی پورا کرتی ہے۔
علاوہ ازیں، ویوو نے اپنی وی سیریز کے ذریعے دنیا بھر میں پہلی مرتبہ Aura Light Portrait فیچر متعارف کروا کے موبائل فون امیجنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔
یہ جدید فیچر روایتی فلیش لائٹ کی نسبت سافٹر اور بڑا لائٹ امیٹنگ ایریا فرا ہم کرتا ہے جس کی وجہ سے صارفین اپنے یادگار لمحات کو باآسانی بہت خوبصورتی کے ساتھ محفوظ کرسکتے ہیں۔ مزید ویوو کی وی سیریز میں 50MP AF Group Selfie کیمرہ، 120Hz 3D Curved Screen، 5500mAh کی بڑی بیٹری، 80W FlashCharge اور بہت سے فیچرز شامل ہیں جو اس کو پریمیم سمارٹ فون صارفین کی اولین پسند بناتے ہے۔
ویوو نے صارفین کی ضروریات کا خاص خیال رکھتے ہوئے اس سال AlfaMall کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور Daraz کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھا ہے۔ اس شراکت داری کی مدد سے صارفین اپنے گھر کے آرام سے اپنے پسندیدہ ویوو فون خرید سکتے ہیں۔
مزید ویوو نے ہر ماہ کے تیسرے سوموار سے بدھ تک ویوو سروس ڈےکا انعقاد کیا ہے۔ جس میں صارفین کو ایکسسریز پر ڈسکاؤنٹ ، فون کی صفائی، سسٹم ریکوری ، سافٹ ویئر کی اپ گریڈز ، پر وٹیکٹیو کورز اور بہت سی مفت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
ان اقدامات کے ذریعے ویوو نے سمارٹ فون انڈسٹری میں کسٹمر کیئر اور بعد از فروخت سروس میں ایک نئی مثال قائم کی ہے تاکہ ویوو اور صارفین کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوطی سے آگے بڑھے ۔
گزشتہ سال ویوو نے پاکستان کے پریمیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام شو ITCN Asia 2023 میں جوش و خروش سے شرکت کی جہاں مہمانوں نے ویوو کی جدید ترین تکنیکی ترقی کا خود تجربہ کیا، جو پاکستان کے فروغ پزیر ٹیک ایکو سسٹم کو سپورٹ کرنے کے لیے برانڈ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مستقبل میں بھی ویوو پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی اور جدید ترین پراڈکٹس متعارف کر وانے کے سفر کو جا ری رکھنے کے لیے پرُعظم ہے۔ پاکستانی صارفین کی ضروریات کے مطابق نئی جدتوں کو سامنے لانے کا یہ سفر یوں ہی جار ی و ساری رہےگا۔