نیویارک(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 05 جولائی2024ء) اقوام متحدہ کی غزہ جنگ اور تعمیر نو کی رابطہ کار نے جنگ روکنے کے لیے سعودی عرب کی مساعی کا خیر مقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹرسگریڈ کاگ نیسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطینی کازکے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کے ساتھ ساتھ ریاض کی جانب سے غزہ آپریشن میں فوجی مداخلت کو روکنے کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے یہ بات شہزادہ فیصل بن فرحان کی ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کہی۔اس موقعے پرسعودی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نیغزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت سے اتفاق کیا۔اسی دوران غزہ میں اقوام متحدہ کے انسانی امور اور تعمیر نو کے کوآرڈینیٹر سگریڈ کاگ نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز اور مفید ملاقات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔