راولپنڈی(نیا محاز )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں بھوک ہڑتال کا عندیہ دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ کیس کا ٹرائل چلا،بانی پی ٹی آئی نے میڈیا اور ہم سب سے گفتگو کی،علی محمد خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھیوں کو کل ان سے ملنے نہیں دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے عندیہ دیا ہے مشورہ کرکے بھوک ہڑتال پر جائیں گے،ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی بھوک ہڑتال پر گئے تو پورے پاکستان میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگیں گے
۔