0

سعودی حکومت نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا

ریاض (نیا محاز ) سعودی عرب جہاں حج کے باعث دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہا تھا، وہیں اب ایک اور اعزاز کے باعث میڈیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ عوامی اعتماد کے حوالے سے سعودی حکومت پہلے نمبر پر آ گئی ہے

، جہاں 86 فیصد شہری حکومت پر اعتماد رکھتے ہیں۔آج نیوز کے مطابق سالانہ اعتماد انڈیکس رپوورٹ ایڈلمین 2024 کی جانب سے یہ فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں سعودی عوام حکومت پر فیصلہ سازی، قومی مفادات کے حصول کے حوالے سے اعتماد کرتے ہیں۔اسی انڈیکس میں بتایا گیا ہے کہ 78 فیصد شہری کاروباری سیکٹر کے حوالے سے حکومتی کارکردگی پر اعتماد رکھتے ہیں، جبکہ دور جدید کے حوالے سے 80 فیصد شہری سعودی لیڈرز اور سائنسدانوں پر یقین رکھتے ہیں۔
تاہم 56 فیصد شہری ملک میں سرکاری اقدامات برائے ٹیکنالوجی پر حکومت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ اس سروے میں 28 ممالک شامل تھے۔

سعودی عرب نے امریکا، فرانس، جاپان، برطانیہ، جرمنی اور کوریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں