لندن(نیا محاز )رشی سونک نے وزیراعظم کے ساتھ پارٹی لیڈر کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
پارٹی شکست کے بعد رشی سونک نے10ڈاوئنگ سٹریٹ کے باہر الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے لیڈر تک ذمے داری ادار کرتا رہوں گا، وزیراعظم بن کر معیشت کی بحالی کی کوشش کی،مہنگائی میں کمی آئی اور معیشت ترقی کر رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ عوام کے غصے اور مایوسی کا احساس ہے، اس نقصان کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔
رشی سونک نے کہاکہ سرکیئر سٹارمر کی بطور وزیراعظم کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی،لیبرپارٹی جیت چکی ہے، میں نےسرکیئرسٹارمر کو فون کرکے مبارکباد دی ہے،برطانونی عوام نے ایک سنجیدہ فیصلہ سنایا ہے، میں نقصان کی ذمے داری اٹھاتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد میرا سب سے اہم کام معیشت مستحکم کرنا تھا،سرکیئرسٹارمرسے اختلاف رہا لیکن وہ ایک مہذب اور عوام دوست انسان ہیں۔