0

ثمر علی خان سے تیسری شادی کیلئے کس نے کہا؟ عتیقہ اوڈھو کا حیران کن انکشاف

کراچی(نیا محاز )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بیٹے نے ثمر علی خان سے اُن کی تیسری شادی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کُھل کر بات کی۔سینیئر اداکارہ نے کہا کہ میری اپنے دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 سال تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے اور ہم نے بڑے ہی مہذب انداز میں علیحدگی کی۔
اُنہوں نے کہا کہ دوسری شادی کے اختتام کے چند سال بعد ایک فیملی ایونٹ کے دوران ثمر علی خان اور میری ملاقات ہوئی تھی، ہماری وہ ملاقات کافی اچھی تھی۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اُس کے بعد، ثمر علی خان سے کافی اچھی دوستی ہوگئی تھی، میرے گھر والوں کو بھی ثمر پسند تھے، تو ایک روز میرے بیٹے بلال نے مجھ سے کہا کہ آپ مشکل زندگی گزار رہی ہیں، ثمر علی خان اچھے انسان ہیں، وہ آپ کو پسند بھی کرتے ہیں، آپ دونوں کو شادی کرلینی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے بات سُن کر کہا کہ بیٹا! تمہاری دو بہنیں بھی ہیں اور وہ مجھے ثمر کے ساتھ بالکل پسندنہیں کرتیں جس پر بیٹے نے یقین دہانی کروائی کہ بہنوں کی طرف سے بےفکر رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی یقین دہانی کے بعد، میں نے ثمر علی خان کو چائے پر مدعو کیا اور پھر وہاں اُنہیں شادی کی پیشکش کی جو اُنہوں نے قبول کرلی تھی۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 سال کی عُمر میں ہوئی تھی، یہ شادی 10 سال تک چلی تھی، پہلی طلاق کے بعد اداکارہ نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی بھی 16 سال کے عرصے کے بعد ختم ہوگئی تھی۔ دو شادیوں میں ناکامی کے بعد، عتقیہ اوڈھو نے جون 2012 میں ثمر علی خان سے تیسری شادی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں