0

بدقماش مصری کا ماں کو دھوکہ،گھرسے محروم کرکے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا

عدالت کا بیٹے کو والدہ کی کفالت کے لیے ہر ماہ پانچ ہزار پائونڈز ادا کرنے کا حکم
قاہرہ(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 05 جولائی2024ء) مصر میں ماں کے ساتھ بیٹے کیہاتھوں بدسلوکی کے دل دہلا دینے والے واقعے نے ہرطرف شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بزرگ مصری خاتون کو اس کے بیٹے نے گھر سے نکال کر سڑک پر بے یارومدد گار چھوڑ دیا۔ نوجوان کے رشتہ داروں نے ماں کے نا فرمان شخص کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد عدالت کی طرف سے ستم رسیدہ ماں کو انصاف فراہم کیا گیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق خاتون کی وکیل نھی الجندی نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کپڑے کی ایک مشہور فیکٹری کے مالک نے اپنی والدہ کو اپنا گھر بیچنے پر مجبور کیا تاکہ وہ اپنا کاروبار بڑھا سکے۔ بیٹے نے وعدہ کیا کہ وہ اس کے لیے ایک مناسب اپارٹمنٹ کرایہ پر لے گا اور اس کی دیکھ بھال کرے گا۔

تاہم جب ماں نے گھربیچ دیا اور رقم لے کر بیٹے کو دے دی۔

نوسرباز بیٹے نے اپنی ماں کی کوئی پرواہ نہیں کی اور اسے کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا۔79 سالہ بوڑھی ماں کی نئے اپارٹمنٹ کے مالک کی طرف سے مکان خالی کرنے کا نوٹس ملنے کے بعد حیران رہ گئیں۔ مالک مکان نے خاتون سے کہا کہ اس کے بیٹے نیاپارٹمنٹ کا صرف دو ماہ کا کرایہ ادا کیا تھا جس کے بعد اس نے کرایا ادا نہیں کیا۔خاتون نے اس مسئلے کو حل کرنے اور کرایہ ادا کرنے میں مدد کے لیے اپنے بیٹے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنا فون بند کر دیا اور جواب دینے سے انکار کرنے کے علاوہ اسے اپنے گھرمیں رکھنے سے بھی انکار کردیا۔
خاتون کے پاس پیسہ تھا نہ ہی گھر۔ چنانچہ اس کے پاس ایک معمولی نرسنگ ہوم میں رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ اس کی حالت قابل رحم ہو گئی تھی۔ اس نے مخیر حضرات کی مدد سے عدلیہ کا سہارا لینیکا فیصلہ کیا۔ مخیر حضرات نیاس کے کیس کے اخراجات ادا کیے اور اسے انصاف کی فراہمی میں اس کی ہرممکن مدد کی۔عدالت نے خاتون کی کفالت کی ذمہ داری اس کے بیٹے پرعاید کرتے ہوئے ماں کو ماہانہ 5 ہزارمصری پائونڈز ادا کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں