0

بانی پی ٹی آئی کی جھلک دکھانا کچھ آسان ہے کیونکہ ان کی منہ دکھائی سپریم کورٹ میں ہو چکی،بیرسٹر سلمان صفدر کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے

لاہور(انیا محاز )انسدا ددہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر ایک جھلک ہی دکھا دیں،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ایک جھلک دکھا دیں گے،سلمان صفدر نے کہاکہ اب جھلک دکھانا کچھ آسان ہے کیونکہ ان کی منہ دکھائی سپریم کورٹ میں ہو چکی ہے،بیرسٹر سلمان صفدر کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسدا ددہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، سلمان صفدر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی چار مقدمات میں دوسری عدالت سے عبوری ضمانت کنفرم ہو چکی ہے،دوسری عدالت نے ملزم کے پیش ہوئے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا تھا۔
عدالت نے کہاکہ اس عدالت کے فیصلے کی کاپی پیش کردیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ جب آپ کہیں میں ضمانتوں پر دلائل دینے کو تیار ہوں،میں نے بہت کوشش کی کہ ملزم کی اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیشی ہو سکے،پھر میں نے سمجھوتا کرلیا، راضی ہو گیا کہ بغیر ویڈیو لنک کیس سن کر فیصلہ ہو جائے،سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر ایک جھلک ہی دکھا دیں،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ایک جھلک دکھا دیں گے،سلمان صفدر نے کہاکہ اب جھلک دکھانا کچھ آسان ہے کیونکہ ان کی منہ دکھائی سپریم کورٹ میں ہو چکی ہے،بیرسٹر سلمان صفدر کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ کل ساڑھے 9بجے ضمانتوں پر دلائل مکمل کریں،عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں ہائیکورٹ کے حکم سے بحال ہوئیں،کورٹ نمبر3نے چار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں