0

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیا محاز )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا موقف سنے گی،عمران خان کا کہناتھا کہ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں،افغانستان کے ساتھ ہمارا ڈھائی ہزار کلومیٹر کا بارڈر ہے،اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں