0

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(نیا محاز )الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کرنے پر چیف جسٹس پاکستان اور بنچ تشکیل پر اعتراض اٹھانے پر سپریم کورٹ برہم ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،بہت ہو گیا، معاملہ پاکستان بار کونسل کو بھیجیں گے،پہلے روز اعتراض اٹھانے والے کو فریق بنتے وقت کسی پر اعتراض نہیں تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ بہت عدالتی سکینڈلائزیشن ہو گئی،ہم ایسے رویے پر کارروائی کا کہیں گے،میں پہلے روز 2رکنی بنچ میں شامل تھا، تب اعتراض نہیں کیاگیا،اعتراض تھا تو پہلےہی دن اٹھانا چاہئے تھا،آج آکر زبانی بنچ پر اعتراض کردیاگیا،بنچ پر اعتراض اٹھا کر ہیڈلائنز بنوانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں