0

کمہ داخلہ والے محسن نقوی سے ناراض ہو گئے

لاہور(نیا محاز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ محکمہ داخلہ والے ناراض ہیں کہ آپ پی سی بی کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کاکہناتھا کہ 20اور21جولائی کو آئی سی سی بور میٹنگ میں شرکت کیلئے جاؤں گا،ان کا کہناتھا کہ دونوں فارمیٹ کے ہیڈ کوچز کو پاکستان بلا لیا ہے،گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی اور اظہر محمود آئیں گے تو ان کیساتھ سیشنز ہونگے،

محسن نقوی کاکہناتھا کہ سب سے بڑا ٹارگٹ یہ ہے کہ قومی ٹیم کی منفی کارکردگی کو بہتر کیسے بنایا جائے،جس دن میں پریشر میں آیا بہتر سمجھوں گا کہ گھر چلا جاؤں۔کرکٹ اور پی سی بی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں،تحمل کےساتھ چیزوں کو دیکھ رہے ہیں،پی سی بی کے اندر لوگ دکھاتے کچھ ہیں اور گراؤنڈ میں سچائی کچھ اور ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں