کراچی(نیا محاز )بہادرآباد اور اتحاد ٹاﺅن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
بہادر آباد کے علاقے کارساز روڈ سنوپی کٹ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے والے اہلکار کو طبی امداد کے لئے نجی ہسپتال لے جایا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت پولیس کانسٹیبل شہزاد حسین عرف شجاع ولد منظور حسین کے نام سے کی گئی، زخمی اہلکار سکیورٹی زون 2 میں تعینات ہے۔زخمی اہلکار نے بتایا کہ وہ سابقہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی چودھری محمد اسلم کا گارڈ رہ چکا ہے جبکہ اب وہ چودھری محمد اسلم ( مرحوم ) کی فیملی کی سکیورٹی پر تعینات ہے۔زخمی اہلکار کے مطابق وہ ہاو¿سنگ سوسائٹی سے دوائی لینے نکلا تھا ، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے روکنے کی کوشش کی، نہیں رکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ، ملزمان اہلکار سے کچھ لوٹ کر نہیں لے گئے۔
اتحاد ٹاو¿ن کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاﺅن ہفتہ بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ نیک زادہ ولد وزیر زادہ کے نام سے کی گئی فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے