0

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق سینئرکھلاڑیوں کو مینٹور بنانے کا فیصلہ

لاہور(نیا محاز )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق سینئرکھلاڑیوں کو مینٹور بنانے کا فیصلہ کیا گیا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق کپتانوں سمیت سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے پی سی بی کے رابطے ہوئے ہیں،معین خان، انضمام الحق، ثقلین مشتاق، وقار یونس، مشتاق احمد کو بورڈ میں لانے کی تیاری ہو رہی ہے،مصباح الحق، شعیب ملک، یونس خان، شاہد آفریدی، کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے خود سابق کپتانوں کو بورڈ میں کام کرنے کی پیش کش کی ،سابق 5کرکٹرز کو چیمپئنز لیگ میں ٹیموں کا مینٹور بنایا جائے گا، سابق 3کپتانوں کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں