0

تحریک انصاف میں 2نہیں زیادہ گروپس ہیں۔۔۔سینئر صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

کراچی ( نیا محاز )سینئر صحافی حیدر شیرازی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں 2 گروپس کا اقرار کیا ہے لیکن میری اطلاعات کے مطابق پارٹی میں 2ے زیادہ گروپس ہیں.

حیدر شیرازی نے کہا پی ٹی آئی میں شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار سے ہٹ کر ایک فارورڈ بلاک بھی بن رہا ہے، پنجاب سے ایک سینئر رہنما خاموشی سے پارلیمانی پارٹی میں شامل لوگوں کو فعال کررہے ہیں ۔

انہوں نے یہ انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
واضح رہے کہ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان عوام کو اپنے اور نواز شریف کے درمیان فرق بتانا چاہتے ہیں، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے پاکستان سے باہر چلا جاتا ہے لیکن میں ڈیل کر کے باہر نہیں آؤں گا صرف عدالتی فیصلے سے باہر آؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں