کراچی (نیا محاز) ڈیٹنگ کی افواہوں کے دوران پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح کشمکش کا شکار ہوگئے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں انہیں اپنے بچپن کے قریبی دوست سعد سلطان کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے مختلف یاد گار لمحات کو ایڈیٹ کیا ہے۔انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کیا مجھے مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہے! ہیپی برتھ ڈے سعدی، میرے مخالف لیکن میرے لیے ضروری، میرے پاگل پن کو سکون میں تبدیل کرنے والے، ہم نے تقریباً اپنی آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے، اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ تمہارے بغیر یہ زندگی کیسی ہوگی۔ لو یو۔