اسلام آبا د(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 03 جولائی2024ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 8 جولائی کو پشاور کا دورہ کریں گے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور سے متعلق اہم مشاورت ہوگی، بلاول بھٹو کا گورنر ہاؤس پشاور میں ورکر کنونشن سے خطاب بھی متو قع ہے۔ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔�