0

چوری کا شبہ،کریانہ سٹور کے مالک کا 9 سالہ بچے پر تشدد، منہ کالاکردیا

لاہور (نیا محاز )لاہور میں کریانہ سٹور کے مالک نے چوری کا الزام لگاکر 9 سالہ بچے پر تشدد کرکے اس کا منہ کالاکردیا۔

پولیس کے مطابق بچے پر تشدد کا واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا جہاں کریانہ سٹور کے مالک نے 9سالہ بچے پر دکان سے چوری کا الزام لگایا اور بچے کو تشدد کا نشانہ بناکر اس کا منہ کالا کردیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ کریانہ سٹور کے مالک کو بچے پر تشدد کرکے منہ کالا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں