0

ورلڈ کپ 1992ء میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا، فیاض الحسن چوہان کا انوکھا انکشاف

انگلینڈ نے مصنوعی بارش کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا : رہنما استحکام پاکستان پارٹی
لاہور (نیا محاز تازہ ترین اخبار۔ 3 جولائی 2024ء ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ 1992ء کے ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کے ذریعے پاکستان کو آگے پہنچایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1992ء کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی ، ایک میں اسے کامیابی ملی تھی اور ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ڈرا میچ گولڈ سمتھ کی انگلینڈ نے اس وقت کیا جب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہورہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے مصنوعی بارش کرکے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا کیوں کہ پاکستان کی پوری ٹیم تو 74 رنز پر آل آئوٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا، منصوعی بارش برسائی گئی اور پاکستان کو ایک پوائنٹ کا فائدہ دیکر آگے بھیجا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں