0

میکسیکو:پادری 100 ڈالرز کے بدلے جنت میں پلاٹ بیچنے لگا

میکسیکو سٹی (نیا محاز ) میکسیکو میں ایک پادری جو خدا سے ذاتی ملاقات کا دعویٰ کرتا ہے، نے کہا ہے کہ اسے جنت میں پلاٹ 100 ڈالر میں فروخت کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

میکسیکو میں اینڈ آف ٹائمز نامی چرچ کے ایک پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے خدا سے ذاتی ملاقات کے دوران جنت میں 100 ڈالرز کے بدلے پلاٹ فروخت کرنے کی خدائی اجازت دے دی گئی ہے۔مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ جنت میں 100 ڈالرز فی مربع میٹر کی زمین عطا کی جائے گی۔پادری نے یہ بھی یقین دلایا کہ پلاٹ خدا کے محل کے قریب ہوگا۔ محل کے مناظر انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کر رہے ہیں جس میں چار افراد کے خاندان کو سنہری کرنوں کے درمیان ایک شاندار حویلی کے پاس دکھایا گیا ہے۔پلاٹ کی ادائیگی پے پال، گوگل پے، ویزا، ماسٹر کارڈ، امریکن ایکسپریس اور ادائیگی کے دیگر طریقوں سے قبول کی جاتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق چرچ جنت میں ان پلاٹوں کو ’بیچ‘ کر 2017 سے اب تک لاکھوں ڈالرز کما چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں