0

معلوم ہے پی ٹی آئی ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے: عون چودھری

لاہور ( نیا محاز ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عون چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں آئی پی پی رہنما عون چودھری نے پی ٹی آئی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مہم میں پاکستان کے خلاف آپ نے کیا کچھ نہیں کیا، باہر بیٹھا شخص جو ٹویٹ کررہا ہے اصل مجرم تو وہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو جو لوگ پیسے دے رہے ہیں ان کی منی ٹریلز بھی موجود ہیں، آپ کا مقصد ملک میں صرف انتشار پھیلانا ہے، کبھی وزیراعظم کے دورہ چین کو فلاپ کہا جاتا ہے، پی ٹی آئی میں جو عقل رکھتے ہیں وہ سوچیں۔استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے رہنما عون چودھری نے مزیدکہا ہے کہ 2018 سے آج تک معلوم ہے کہ پی ٹی آئی میں کرپشن کا راج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں