0

محسن نقوی کی کندھ کوٹ حملے کی مذمت، پولیس نے جرات کے ساتھ ڈاکوﺅں کا مقابلہ کیا :وزیرداخلہ

کندھ کوٹ(نیا محاز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس نے جرات کے ساتھ ڈاکوﺅں کا مقابلہ کیا اور ایک حملہ آور کو جہنم واصل کیا،شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں