متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان
ابوظہبی (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 03 جولائی2024ء) متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے۔یو اے ای میں نئے ہجری سال 1446 کا آغاز اتوار سے ہوگا۔دوسری جانب عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔