0

عمران خان پراعتماد ہیں، جتنا جیل میں رکھیں گے اتنا ہی مقبول ہوں گے: لطیف کھوسہ

کراچی (نیا محاز )پی ٹی آئی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت اور سہولت کاروں کیخلاف عوام کا غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے، امریکی کانگریس میں قرارداد کو پوری دنیا میں نوٹس کیا جارہا ہے. عمران خان بہت زیادہ پرعزم اور پراعتماد ہیں،بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں انہیں جتنا جیل میں رکھیں گے وہ اتنا ہی مقبول ہوں گے، عدت میں نکاح کیس شرمناک ہے ملک کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سب سے زیادہ فکر پاکستانی عوام کی ہے.عمران خان نے کہا ہے کہ اختلافات کے بجائے توجہ مہنگائی پر مرکوز کریں، بجلی، پیٹرول اور گیس کے بلوں میں اضافہ ہورہا ہے، بجٹ میں غریبوں اور تنخواہ داروں پر سارا بوجھ ڈالا گیا ہے، عمران خان سمجھتے ہیں اس کے پاکستان اور عوام کیلئے بہت نقصان دہ اثرات ہوں گے، بجٹ میں اشرافیہ کو بے حساب نوازا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں