کراچی ( نیا محاز ) تحریک انصاف میں گروپ بندی اور اختلافات پر اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیا تاثرات ہیں اس حوالے سے سینئر صحافی شبیر ڈار نے اہم انکشاف کیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شبیر ڈار نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں پیشی کے موقع پر عمران خان پارٹی میں اختلافات پر کافی پریشان نظر آئے۔
پروگرام میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے بھی شرکت کی اور انکا کہنا تھا کہ عمران خان بہت زیادہ پرعزم اور پراعتماد ہیں،بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں انہیں جتنا جیل میں رکھیں گے وہ اتنا ہی مقبول ہوں گے۔