0

تازہ ترین ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے ’سعودی عرب 2‘ کو شکست دیدی

ریاض (نیا محآز )سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں ہونے والے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا۔

ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل ہے جنہوں نے سعود عرب 2 کیخلاف پہلے میچ میں 3۔ 0 سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب پاکستان ٹیم دوسرے میچ میں آج میانمار سے مقابلہ کرے گی۔واضح رہے کہ ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں سعودی عرب کی 3 ٹیموں سمیت 18 ٹیمیں شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں