0

190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

اسلام آباد(نیا محاز )190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکرلی گئی،احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے، سردار مظفر عباسی نے کہاکہ جب وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر موثر ہے،10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،ضمانت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں منظور کی،ریفرنس کی مزید سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی، ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں