0

پانچ سالہ منصوبہ: آبادی بڑھنے کی رفتارکم کرنے کے اہداف مقرر

پانچ سالہ منصوبہ: آبادی بڑھنے کی رفتارکم کرنے کے اہداف مقرر
اسلام آباد(نیا محاز)حکومت نے آبادی پر قابو پانے کےلئے 5 سالہ منصوبے کے تحت آبادی بڑھنے ی رفتارکم کرنے کے اہداف مقررکردیے۔

ذرائع کے مطابق آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح کو 2030 تک 1.1فیصد تک کم کرنےکاہدف مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت منصوبہ بندی کا بتانا ہے کہ آبادی بڑھنے کی شرح 2023 کی آخری مردم شماری کے مطابق 2.55 فیصد تھی، مالی سال 2024 میں مجموعی شرح پیدائش3.32 فیصد تھی جبکہ مجموعی شرح پیدائش کو 2030 تک 2.2 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دانستہ مانع حمل روکنے کی شرح کو 2030 تک 60 فیصد تک بڑھانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مالی سال2024 میں دانستہ مانع حمل روکنے کی شرح 39.36 فیصد تھی جبکہ جدید طریقے نہ اپنانے کے نتیجے میں پاکستان میں سالانہ 25 لاکھ دانستہ اسقاط حمل کا انکشاف ہوا ہے۔وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی کے پلان کی منظوری این ای سی اجلاس میں دی تھی۔ یاد رہے 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 24کروڑ 14لاکھ 90 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں