اسلام آباد(نیا محاز ) وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے لیے آخری پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر افسران پر مشتمل سپورٹ یونٹ قائم کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں یونٹ قائم ہوگا جہاں پاور سیکٹر بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔ متعلقہ ڈسکو کا سی ای او ڈائریکٹر جبکہ سیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز کا ڈائریکٹر ہوگا، پاور ڈویژن نے سمری کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو ارسال کردی جس کی آج منظوری متوقع ہے۔
“جنگ ” کے مطابق پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں یونٹ قائم ہوگا جہاں پاور سیکٹر بدترین صورتحال سے دوچار ہے اور ماضی کے تمام اصلاحاتی منصوبے ناکام ہوچکے ہیں۔ وزارت توانائی کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں 1ہزار 780ارب روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، بدانتظامی کی وجہ سے اصلاحات کو پورا عمل ڈی ریل ہوچکا ہے، ڈسکو سپورٹ یونٹ کے نتائج ملنے کے بعد دیگر کمپنیوں میں سپورٹ یونٹ قائم کیا جائے گا، ڈسکو سپورٹ یونٹ سیکریٹری پاور ڈویژن کو براہ راست رپورٹ کرے گا۔