اسلام آباد(نیا محاز )انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرنے کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کئے ،عدالت نے علی امین گنڈا پور کی کل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی تھی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا، عدالت نے کہاکہ اپریل 2024 کے بعد کی سماعتوں میں علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے ۔
یاد رہے کہ تھانہ آئی نائن میں اکتوبر 2022 میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔