0

ڈیجیٹل میڈیا کی معروف شخصیت حرا بلیح نے خاموشی سے نکاح کر لیا

لاہور(نیا محاز اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 29 جون2024ء) ڈیجیٹل میڈیا کی معروف شخصیت، کانٹینٹ کرئیٹر حرا بلیح نے خاموشی سے نکاح کر لیا ہے۔خوبرو یوٹیوبر حرا بلیح نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تقریب سے خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔جہاں ٹک ٹاکر اور یوٹیوبرز کی جانب سے اپنے منگنی یا شادی کے لیے متعدد اور پرتعیش تقریبات کرنے کا رواج عام ہے وہیں کچھ کانٹینٹ کرئیٹر اس روایت سے باغی نظر آ رہے ہیں۔

حرا بلیح کی نکاح کی تقریب سے سامنے آنے والی تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معروف کانٹینٹ کرئیٹر و ٹک ٹک کشف انصاری کی طرح انہوں نے بھی سادگی سے نکاح کرنے کو ترجیح دی ہے۔حرا بلیح نے اپنے زندگی کے خوبصورت دن کے لیے سنہری رنگ کے لباس اور زیور کا انتخاب کیا ہے جبکہ اُن کے دولہا نے روایتی لباس، شلوار قمیص اور سیاہ رنگ کی ویسٹ کوٹ پہن رکھی ہے۔حرا بلیح کی یہ غیر متوقع پوسٹ دیکھ کر مداح حیران اور خوش نظر آ رہے۔دوسری جانب اس نئی نویلی جوڑی کو مداحوں، فالوور اور معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں