رباط(نیا محاز )مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ شہزادی لالہ لطیفہ انتقال کر گئیں۔صدرِ آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صدرِ پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اُن سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔صدرِ مملکت نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں شاہی خاندان اور مراکش کے عوام کے ساتھ ہیں۔