0

لڑائی سے منع کرنے پر حاملہ خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

اوکاڑہ(نیا مھاز )اوکاڑہ میں لڑائی سے منع کرنےپر حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خاتون ڈی پی او کی کھلی کچہری میں پیش ہوئی تھی،حیات پور میں بلیئرڈ کی گیم کے دوران لڑائی پر ہمسایہ خاتون نے منع کیا تھا،لڑائی سے منع کرنے پر ملزم نے حاملہ خاتون کو بلیئرڈ سٹک اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،حاملہ خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر قریبی ہسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی،نومولود کے چہرے پر زخموں کے نشانات تھے جو بعد میں وفات پا گیا،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں