بغداد (نیا محاز) بازار لے جانے سے انکار کرنے پر خاتون نے اپنے شریک حیات کو چھت سے نیچے دھکا دے دیا۔
مذکورہ واقعہ بغداد میں پیش آیا جب ایک خاتون کو شوہر کو چھت سے نیچے دھکا دینے پر اقدام قتل کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔
زخمی شوہر کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، اونچائی سے گرنے پر شوہر کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔عراقی نیوز ایجنسی ارم کے مطابق بغداد میں مقیم ایک عراقی خاتون کو اپنی بہن کی شادی کے سلسلے میں خریداری کرنے بازارجانا چاہتی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر سے بازار چلنے کا کہا جس پر شوہر نے اسے لے جانے سے انکار کیا جس کے بعد خاتون نے بدلہ لیتے ہوئے طیش میں آکر شوہر کو بہانے سے گھر کی چھت پر بلایا اور نیچے دھکا دے دیا۔محلے والوں نے یہ سب دیکھ کر پولیس کا اطلاع دی جس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بے ہوش شخص کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ خاتون پراقدام قتل کا کیس فائل کر کے اسے تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔