کولمبو (نیا محاز )سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے جنوبی ساحلی جزیرے پر 6 ماہی گیر مچھلی کے شکار کیلئے گئے جہاں انہیں سمندر میں ایک پانی کی بوتل تیرتی ہوئی ملی۔اس حوالے سے سری لنکن نیوی کی جانب سے بتایا گیا کہ ماہی گیروں نے بوتل میں موجود پانی کو شراب سمجھ کر پیا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی۔سری لنکن نیوی نے مزید بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ماہی گیروں کو کشتی میں ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بوتل سے پانی پینے پر 4 ماہی گیر ہلاک ہو گئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔