0

اپوزیشن کے وسیم اکرم پلس نے تعلیم کیلئے کچھ نہیں کیا،رانا سکندر حیات

لاہور ( نیا محآز ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی پنجاب اسمبلی کے بجٹ منظوری کےبارے میں اجلاس میں کی گئی تقریر کے چرچے ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن رکن کے جواب میں دبنگ تقریر 2 روز بعد بھی سوشل میڈیا گروپس کے ساتھ ساتھ حکومتی حلقوں میں مسلسل وائرل ہو رہی ہے۔

رانا سکندر حیات نے اپوزیشن رکن کی کٹ موشن کے حوالے سے تقریر پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور دبنگ مؤقف اختیار کر کے تعلیم کا مقدمہ لڑا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب، سینیر صوبائی وزیر اور دیگر صوبائی وزراء رانا سکندر حیات کی تقریر کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے سوشل سرکلز میں بھی اسے وائرل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن کو خوب سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں