0

فیفا ورلڈ کپ: عارف لوہار کا ’آ تینوں موج کراواں‘ اور ’میسی کا جادو‘

لاہور (نیا محاز ) 24 جون کو فیفا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فٹبال کھلاڑی میسی کی سالگرہ کے موقع پر ویڈیو شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے پاکستانی شائقین میں ہلچل مچادی اور یہ ہلچل بے وجہ بھی نہیں تھی کیونکہ اس ویڈیو میں پاکستان کے پنجابی لوک فنکار عارف لوہار کے ایسے گیت کو شامل کیا گیا ، جو پہلے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکاتھا۔
آج نیوز کے مطابق فیفا کی جانب سے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی روایت عام ہے، لیکن اس مقصد کے لیے کسی پاکستانی اور خاص کر کے پنجابی گانے کو استعمال کرنا یقینا حیران کن ہے۔یہی نہیں اس ویڈیو کا کیپشن بھی اردو میں لکھا گیا جو کچھ یوں تھا ’میسی کا جادو‘ اوراس ویڈیو کے اپلوڈ ہوتے ہی واقعی شائقین پر اس کا جادو چل گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر پاکستانی اسے بڑی تعداد میں شیئر کرنے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں