0

سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی باولر پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگا دیا

لاہور (نیا محاز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارت باولر پر ورلڈ کپ کے دوران بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کی جانب سے بھارتی باولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے ،سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے۔نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں پر آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں