0

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیا محاز ) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کہ شہریار آفریدی کے استعفے سے متعلق بیان کے بعد 27 سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشاورت کی۔شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کی۔

رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینئر قیادت کمیٹیوں کیلئے کمپرومائزڈ ہے، بانی پی ٹی آئی و رہنماؤں کی رہائی کے بجائے قیادت عہدوں کیلئے کوشاں ہے۔پی ٹی آئی کے 21 ارکان اسمبلی پر مشتمل اراکین نے اپنا الگ گروپ بنانے کا عندیہ بھی دے دیا، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب خان کو ارکان اسمبلی نے سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں