لاہور(نیا محاز ) ہنڈا سی ڈی 70سی سی اپنی کفایت شعاری کی وجہ سے پاکستان کی پسندیدہ موٹرسائیکل ہے تاہم مہنگائی کے طوفان میں اس کی قیمت بھی بڑھ کر 1لاکھ 57ہزار 900روپے ہو چکی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70سی سی کے خریدار، جو بینک الفلاح کے بھی صارف ہیں، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ یہ موٹرسائیکل صفر شرح سود پر آسان اقساط میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بینک الفلاح کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو آفر دی جا رہی ہے، جس میں وہ صفر شرح سود پر 3اور 6ماہ کی اقساط میں ہنڈا سی ڈی 70سی سی حاصل کر سکتے ہیں۔ تین ماہ کے پلان میں صارفین کو 52ہزار 633روپے اور چھ ماہ کے پلان میں 26ہزار 317روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہو گی۔
اس کے علاوہ بینک کی طرف سے تین ماہ کے پلان میں 2.5فیصد اور چھ ماہ کے پلان میں 5فیصد پراسیسنگ فیس پیشگی وصول کی جائے گی۔